لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پارٹی صدر فیصل میر کی زیرِ صدارت تنظیمی امور پر اہم فیصلے لاہور کو پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ بنایا جائے گا، کارکنوں کو بلا امتیاز آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر لاہور جوہر ٹاﺅن کے آفس میں سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ اجلاس میں اشرف بھٹی کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد منظور سپریم کونسل کے 14 اراکین کی تصاویر آویزاں کرنے کی بھی منظوری۔پیپلز پارٹی لاہور کی باضابطہ ویب سائٹ تیاری کے مراحل میں بلدیاتی انتخابات کے لیئے 10 ٹاؤنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا عائشہ شوکت،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خرم فاروق،سینئر نائب صدر میاں شاہد عباس،فنانس سیکرٹری میاں اصغر بھٹی،ذیشان سہیل ملک،امیر نصیر بٹ،مقصومہ بخاری،طاہرہ حبیب جالب اور مختلف ٹاؤنز کے صدور نے شرکت کی۔


