یوم خواتین: قبائلی اضلاع کی طالبات کے لیے ایک خصوصی مطالعاتی دورے کا اہتمام

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) فرنٹیئر کور( نارتھ) کی جانب سے قبائلی اضلاع کی طالبات کے لیے ایک خصوصی مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ اس دورے میں خیبر، اورکزئی، مہمند اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والی 61 طالبات نے شرکت کی، جنہیں پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد کے اہم تاریخی و تعلیمی مقامات کی سیر کروائی گئی۔

طالبات نے پشاور میں تاریخی قلعہ بالاحصار اور اس میں موجود میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نادر تاریخی نوادرات میں خصوصی دلچسپی لی۔ اس کے علاوہ، راولپنڈی میں آرمی میوزیم کا دورہ بھی مطالعاتی دورے کا حصہ تھا، جہاں انہیں پاک فوج کی تاریخ، کارناموں، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد میں طالبات نے پاکستان مونیومنٹ اور فیصل مسجد کی سیر کی، جبکہ مری میں مال روڈ اور نتھیا گلی کے دلکش نظارے بھی ان کے دورے کا حصہ رہے۔ مطالعاتی دورے کے آخری مرحلے میں انہیں ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی، آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں