اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو مسلح ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کیماڑی سائٹ اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شہریوں سے لوٹ مار اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان سائٹ صنعتی علاقے، نورس چورنگی، شیر شاہ اور اتحاد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت وکیل اور حریش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں