کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد. چھاپے کے دوران 1 ملزم گرفتار. ملزم سے 20 تھیلے/ 400 بوتلیں شراب برآمد. چھاپہ ایس ڈی پی او بغدادی تابش علی کی سربراہی میں ہمراہ ایس ایچ او بغدادی ماجد علوی نے علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود میں مارا. ملزم عادی /پیشہ ور شراب سپلائر ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے پیمانے پر شراب سپلائی کرتا تھا. ملزم کی شناخت سنجے انیل کے نام سے ہوئی ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج.
ملزم اس سے قبل صدر تھانے میں بھی مقدمہ الزام نمبر 346/2016 بجرم دفعہ 3/4 میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے. مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزمان کو انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.


