عالمی یوم خواتین کے موقع پر حضرت بی بی فاطمہؓ ؑ کی سیرت کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے۔

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں مرکز ی امام حسین کونسل اور صراطِ نعت کے مشترکہ اہتمام سے پوری کائنات کی عظیم خاتون دُختر رسول حضرت بی بی فاطمہ الزہرا ؓکے نام سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت خانم ردا بتول نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب دنیا بھر میں خواتین کا یوم منایا جا رہا ہے تو ہمارے ہاں سب سے بڑی مثال حضرت فاطمہ الزہرا ؓ کی ہے ان کی تمام زندگی پوری دنیا کے خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں۔ صراطِ نعت کی چیئرپرسن پروفیسر سلمہ خان نے کہا کہ بی بی پا ک کی سادگی اور پاکیزگی پوری دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ کامل ہیں۔بیرسٹر رُباب مہدی کا خطاب روبینہ نا صر نے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت بی بی فاطمہؓ کی حیات پاک اور تعلیمات کو یونیورسٹیوں سے پرائمری سطح تک شامل نصاب کیا جائے۔ ابتدا میں مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف خواتین کی محفل ہے اوراس میں مرد سکالر اور علماء مدعو نہیں کئے ہیں۔ کانفرنس سے ڈاکٹر رازیہ نوید، ڈاکٹر عائشہ ابوبکر، علینہ نور، ماہ نو ر الطاف، سائرہ وحید، ارسہ مسعود، تسنیم اختر، طاہر دستاگیراور شہناز اختر نے حضرت بی بی فاطمہؓ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔درگاہ عید گاہ شریف کی سکالر محترمہ فرزانہ امجد نے ملک کی سا لمیت،استحکام اور دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے دعا کرائی۔ کانفرنس کے اختتام پر سُہیل علی خان اور ناصر عباس رضوی کی طرف سے شرکاء کے اعزاز میں افطار عشائیہ دیا گیا۔ کانفرنس میں گزشتہ پچاس سال سے نعت کے شعبے میں خدمات سرا نجام دینے والی خواتین میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ کانفرنس میں سفارتی نمائندوں کی بیگمات اور تمام سیاسی و دینی جماعتوں کی ممتاز خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ایک قرارداد کے زریعے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر آصف علی زردار ی سے مطالبہ کیا گیا کہ ۱۱ مارچ (۰۱ رمضان المبار ک)کو اُم المومنین حضرت خدیجہ اکبراٗؓ کے یو م وصال پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور اس مقدس ہستی کا یوم وفاقی، صو بائی، ضلعی اور مقامی سطح پر منایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں