44

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب کارروائی — 7 کیمپ تباہ، درجنوں خوارج ہلاک

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) — پاکستان نے **انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر افغان سرحدی علاقوں میں فتنۃ الخوارج (پاکستانی طالبان) اور ان کے اتحادیوں کے سات دہشت گرد کیمپوں اور داعش خراسان سے وابستہ ٹھکانوں** کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق، **پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں کے پیچھے افغانستان میں موجود دہشت گرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث ہیں**۔ دہشت گردوں نے حال ہی میں **اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں** میں حملے کیے تھے۔

اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی جانب سے افغانستان پر کی جانے والی کارروائی **لارج اسکیل پر ہے** اور **سات مختلف مقامات پر فضائی حملوں کی تصدیق ہو چکی ہے**۔

ذرائع کے مطابق، حملے **کنڑ، پکتیا، پکتیکا، خوست اور ملحقہ علاقوں** میں کیے گئے۔

🔹 **مزید خبریں اور قومی سلامتی کی اپ ڈیٹس کے لیے:**
👉 [hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں