55

آفاق احمد کا گل پلازہ سانحہ پر سیاسی جماعتوں پر تنقید، عید کے بعد عوامی مہم کا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر سیاسی جماعتوں نے صرف سیاست کی، جبکہ عوام کے پیارے آج بھی لاپتہ ہیں اور حکومتی اعلانات کے منتظر ہیں۔

آفاق احمد نے بتایا کہ گل پلازہ متاثرین کی شناخت اور اصل تعداد آج بھی درست اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ حکومت نے 130 افراد کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بہت سارے مزدور دوکانوں پر کام کرنے آئے تھے اور بڑی تعداد شاپنگ کے لیے موجود تھی جو آج بھی لاپتہ ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت ان کے حوالے سے جدید تقاضوں کے مطابق معلومات عوام کے سامنے پیش کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47 پر اقتدار کے ایونوں میں مزہ لوٹنے والے اپنے آقاؤں کے حکم پر کراچی نعرے لگا کر شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو مہاجر قوم کی تیسری مرتبہ تقسیم کی سازش ہے، جسے مہاجر قومی موومنٹ یکسر مسترد کرتی ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ کراچی صوبہ مہاجر عوام کی خواہش نہیں بلکہ پنجاب اشرافیہ کی خواہش ہے۔ اس کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ عید کے بعد عوامی رابطہ مہم چلائے گی اور بھرپور عوامی طاقت کے مظاہرے کے ذریعے یہ ثابت کرے گی کہ مہاجر قوم شہری سندھ پر مبنی صوبے سے کم پر راضی نہیں ہوگی۔

انہوں نے متحدہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔ آفاق احمد نے سوال اٹھایا کہ اگر پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج درست نہیں تو پہلے زرداری کو استثنیٰ کے حق میں ووٹ کیوں دیا گیا، اور آج الگ الگ شقوں پر ووٹ دے کر احتجاج کا ڈھونگ کیوں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں