فاٹا اور بلوچستان کے 333 طلبہ کا 9 ماہ پرانا میڈیکل داخلہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پی ایم ڈی سی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فاٹا اور بلوچستان کے 333 طلبہ کا 9 ماہ پرانا میڈیکل داخلہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے اسے قومی یکجہتی کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا اور بتایا کہ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو موجودہ تعلیمی سال سے نافذ العمل ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذاتی دلچسپی اور مسلسل فالو اپ کے ذریعے دیرینہ مسئلے کے حل کو یقینی بنایا۔
وزیر صحت نے پی ایم ڈی سی کے صدر اور ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پسماندہ علاقوں کے طلبہ کا احساسِ محرومی ختم کرے گا اور آئندہ کوئی طالب علم جغرافیائی یا سماجی بنیاد پر معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ قیادت، پالیسی اور نیت یکجا ہوں تو سب کچھ ممکن ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں