حیدراباد ( ایچ آراین ڈبلیو) مزدور ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں نے لیبر ڈے کے موقع پر ویلفیئر کے مرکزی افس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں جہاں مزدور کام کرتے ہیں وہاں سے ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کریں اور حکومت کی جانب سے مقررہ تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں اور ان کے بچوں کے لیے میڈیکل و دیگر مراعات کے لیے متعلقہ اداروں کو پابند بنایا جائے تاکہ ہماری معیشت مزید بہتری کی جانب رواں دواں ہو سکے ۔تقریب میں بھائی خان ویلفیئر کے سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان ۔نائب صدر شاہد راجپوت۔چیئرمین ایجوکیشن سب کمیٹی حاجی محمد اسماعیل شیخ ۔ جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ ۔ چیف ارگنائزر محمد حنیف شیخ ۔ملک فرحت عباس و دیگر بھی موجود تھے ۔


