لندن(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹروں نے الطاف حسین کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کو اتوار کی شام طبی مسائل کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے جسمانی کمزوری کے پیش نظر انہیں انجیکشن اور ڈرپ لگائی۔
لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیزآبادی نے بتایا کہ الطاف حسین کی صحت کی خرابی کی بنیادی وجہ شدید ذہنی دباؤ اور دن رات 18 سے 20 گھنٹے تنظیمی امور میں مصروف رہنا ہے۔


