156

پی ٹی آئی کے 180 کارکنان کی ایم پی او کے تحت گرفتاریاں، اہلخانہ میں بے چینی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے 180 کارکنان کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایم پی او (مخصوص مجرمانہ قوانین) کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے بعد پارٹی کارکنان اور ان کے اہل خانہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

پارٹی اور اہل خانہ کی جانب سے متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں جسٹس عدنان الکریم کی سربراہی میں آئینی بینچ کے سامنے فوری سماعت کی درخواست بھی شامل ہے۔

وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ بڑی تعداد میں کارکنان کی گرفتاری سے اہل خانہ میں خوف اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔حسنین چوہان ایڈووکیٹ کے مطابق ایم پی او کے تحت عام طور پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار یا نظر بند کیا جاتا ہے، لیکن پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنان پر اس قانون کا اطلاق غیر مناسب اور غلط ہے۔

گرفتار کارکنان کی فوری رہائی اور قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں