44

انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنوں کا صفایا، سکیورٹی ذرائع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، بلکہ دہشت گردوں اور فتنہ خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں، فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کا گٹھ جوڑ موجود ہے اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر تمام فتنوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ تیراہ میں فوجی آپریشن کا جو پروپیگنڈا کیا گیا وہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے، اور بلوچستان کی عوام اب دہشت گردوں کی چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ڈرون ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل کر لی ہے اور جاری جنگ کے تناظر میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں