کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے شبِ برأت کی مناسبت سے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان 1447 ہجری، بمطابق 4 فروری 2026 کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولز پر ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ شبِ برأت کے مذہبی تقدس کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور والدین اس بابرکت رات کی مناسبت سے عبادات میں حصہ لے سکیں۔
واضح رہے کہ شبِ برأت اسلامی کیلنڈر کی ایک اہم رات سمجھی جاتی ہے جس میں عبادات اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔


