کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ملیر ندی پر تعمیر ہونے والے 1.4 کلومیٹر طویل جدید کورنگی کاز وے پل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ 6135 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ 26 میٹر چوڑا میگا منصوبہ کورنگی اور لانڈھی کے مکینوں کیلئے بڑی سہولت ثابت ہوگا، جس سے ٹریفک مسائل میں نمایاں کمی اور ملیر ندی میں تغیانی کے باوجود آسان آمد و رفت ممکن ہو سکے گی۔
52


