ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب نے واضح طور پر امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ ایران پر کسی ممکنہ حملے کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
سعودی حکام کے مطابق امریکہ کو اس فیصلے کے بارے میں دو ٹوک انداز میں مطلع کیا گیا ہے تاکہ علاقائی معاملات میں سعودی موقف کی وضاحت ہو جائے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقائی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ کے حق پر قائم ہے۔


