لندن(ایچ آراین ڈبلیو) برطانیہ میں حکومت نے سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے نئے رہائشی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق 18 سے 65 سال کی عمر کے سنگل مرد پناہ گزینوں کو سابق فوجی بیرکوں میں رہائش فراہم کی جائے گی۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر عارضی رہائشی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بیرکوں میں بنیادی سہولیات، خوراک اور سیکیورٹی انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔
حکام نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پناہ گزینوں کی عبوری رہائش کو منظم کرنا اور شہری علاقوں میں دباؤ کم کرنا ہے۔


