واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکہ میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ طوفان کے نتیجے میں اب تک 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 40 ریاستوں میں 24 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے خطرناک صورتحال کے پیشِ نظر 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ متاثرین کی فوری مدد اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے اقدامات کیے جا سکیں۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ برفانی طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گرمی اور حفاظت کے مناسب انتظامات کریں۔


