64

شاہد خاقان عباسی کا گل پلازہ سانحے پر ردعمل، حکومت کی نااہلی پر کڑی تنقید

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گل پلازہ میں آگ لگنے کے سانحے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد یہاں فوٹوگرافی نہیں بلکہ سانحے کے اثرات دیکھنا اور مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں لوگ شہید ہوئے اور 1200 دکانیں جل گئیں، اس کے بعد حکومت اور چیمبر کیا کریں گے، یہ اہم سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات کے پیچھے حکومت کی نااہلی اور ناکامی کارفرما ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کراچی میں موجود دیگر دکانیں اور مارکیٹیں بھی خطرے میں ہیں، حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ مزید ایسے سانحات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات میں متاثرین کی شناخت مشکل ہوتی ہے اور فوری طور پر حل کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مقصد انہیں سمجھ نہیں آیا اور حکومتی دفاتر کی موجودگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا ہے اور اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے سے پہلے مکمل اور شفاف بحث ہونی چاہیے۔

سانحے کے متاثرین اور تاجروں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارا کاروبار تباہ ہوا ہے، اس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں