76

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میسرز گلیکسی ایکسچینج پرائیویٹ لمیٹڈ کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کمپنی نے اسٹیٹ بینک کی ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی تھی، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ اب کمپنی بشمول اس کا صدر دفتر اور تمام آؤٹ لیٹس زرِ مبادلہ سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں