61

سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کا حلف اٹھا لیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ میں دس ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نو مقررہ مستقل ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی ساحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبد الحمید بھرگڑی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر ادا، جسٹس قاسم علی ہادی اور جسٹس جعفر رضا شامل ہیں۔

یہ تمام ججز اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ صدرِ مملکت کی جانب سے 22 جنوری کو ان ججز کی مستقل تقرری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد آج ان کی حلف برداری عمل میں آئی۔

ادھر دو ایڈیشنل ججز جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس فیض الحسن شاہ کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا، تاہم دونوں ججز کی عبوری مدت میں چھ، چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ججز، وکلا اور عدالتی افسران نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں