46

اقوامِ متحدہ کا ایران میں مظاہرین کے قتلِ عام پر ہنگامی اجلاس

جنیوا، سوئٹزرلینڈ (ایچ آراین ڈبلیو) اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایران میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر آج ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں کل ہونے والے خصوصی سیشن کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی، جس کا مقصد ایران میں جاری بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور مظاہرین کے قتلِ عام کو روکنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر سے اب تک ہزاروں افراد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ سینکڑوں کو سزائے موت کا خطرہ لاحق ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی رپورٹنگ میں ہمارے مددگار بنیں: hrnww.com/support-us

اپنا تبصرہ بھیجیں