کوہاٹ (ایچ آراین ڈبلیو) مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر کوچ اور ایف سی بس کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کوہاٹ کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ٹانک سے ہے جبکہ زخمیوں میں ٹانک، پشاور، وزیرستان، کرک اور لکی مروت کے رہائشی شامل ہیں۔


