**دبئی (ایچ آر این ڈبلیو):** خلیج فارس میں امریکہ کی جانب سے عسکری و دفاعی قوت میں غیر معمولی اضافے نے خطے میں شدید تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی بحری بیڑا ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ جنوبی چین کے سمندر سے روانہ ہو کر خلیج فارس پہنچنے والا ہے، جس سے خطے میں دفاعی توازن تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس نئی عسکری صف بندی کے تحت اضافی ایئر ڈیفنس سسٹمز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ جدید ترین جنگی طیارے بھی خطے میں منتقل کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایئر ری فیولنگ سسٹمز پہلے ہی پہنچا دیے گئے ہیں۔ بحری اور فضائی فورسز کے درمیان مشترکہ آپریشنل تیاریوں کی رفتار بھی تیز کر دی گئی ہے۔ عسکری مبصرین کا ماننا ہے کہ امریکہ کی یہ حالیہ نقل و حرکت معمول کی مشقوں سے کہیں زیادہ سنگین ہے اور اسے ایران کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم امریکی حکام کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
80


