کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مولانا بشیر فاروقی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے دکانداروں کو صدر پارکنگ پلازہ میں دکانداروں کو منتقل کیا جائے گُل پلازہ کے دکانداروں کو پارکنگ پلازہ منتقل کرنے کیلئے میئرکراچی کو خط لکھوں گا ہم کچھ عرصے کےلئے ان کو پارکنگ پلازہ منتقل کر کے کاروبار شروع کراسکتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے کہا گیا گل پلازہ کے باہر لوگ مشتعل ہیں وہاں آنا خطرہ ہو گا میں نے کہا نہیں یہ وقت ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ہم نے کسی کے ساتھ بلیم گیم نہیں کھیلنا آج گورنرہاؤس گل پلازہ کےشہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
گورنرسندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کا شکریہ جنھوں نے 20منٹ میں 4اسنارکلز بھیجیں، چیئرمین کے پی ٹی کا شکریہ جنھوں نے فوری رسپانس دیا، اتنے سالوں سے گل پلازہ کی مینجمنٹ کا کیا کردار رہا اس پر بھی بات کرنا ہو گی، صرف گل پلازہ نہیں تمام پلازہ کی سیفٹی پر بات کرنا ہوگی ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت آگے جاچکے ہیں۔


