55

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش برقرار، پی اے اے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ پی اے اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک توسیع دے دی گئی ہے، جس کے بعد بھی بھارتی رجسٹرڈ طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر لاگو ہو گی، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، اور موجودہ فیصلے کے تحت اس بندش کو مزید برقرار رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں