لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس کی تھانہ حیدری کی حدود جمالی لاڑو والے علاقے میں کامیاب کارروائی، مرڈر کیس میں ملوث و اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا- گرفتار ملزم کی شناخت حسین ولد عبدالغفور کھہاوڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف قتل کیس کرائم نمبر 43/2024 زیر دفعہ 302 تھانہ حیدری میں درج ہے۔
کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحبQPM, PSP نے ایس ایچ او تھانہ حیدری انسپیکٹر نثار احمد بروھی کے لیئے شاباشوں کے پیغامات جاری کردئیے ہیں۔


