کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر آل کراچی تاجر برادری نے کل بروز پیر یومِ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تاجر برادری کے مطابق یومِ سوگ کے موقع پر شہر بھر میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رکھی جائیں گی، جبکہ جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور متاثرہ خاندانوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔
آل کراچی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سانحہ نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے، تاجر برادری دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔


