**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** — کراچی کے علاقے **صدر گل پلازہ** کے قریب ایک عمارت میں آتشزدگی کے باعث شدید دھوئیں کے نتیجے میں **2 افراد جاں بحق** اور **8 افراد زخمی** ہو گئے۔
**جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تفصیل درج ذیل ہے:**
**جاں بحق:**
1. نامعلوم ولد نامعلوم، عمر 40 سال
2. نامعلوم ولد نامعلوم، عمر 42 سال
**زخمی:**
3. حمزہ ولد محمد علی، عمر 22 سال
4. جواد ولد جاوید، عمر 18 سال
5. نامعلوم ولد نامعلوم، عمر 30 سال
6. ایان ولد نامعلوم، عمر 25 سال
7. عبداللہ ولد ظہیر، عمر 20 سال
8. عثمان ولد اضغر علی، عمر 20 سال
9. فہد ولد حنیف، عمر 47 سال
10. زین ولد عبداللہ، عمر 23 سال
**ترجمان کے مطابق،** زخمیوں کو فوری طور پر **قریبی اسپتال منتقل** کیا گیا، جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 ٹیمیں **جائے وقوعہ پر کارروائی میں مصروف** ہیں۔
**سی ای او واٹر کارپوریشن اور فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا**۔
ترجمان نے مزید کہا کہ **شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے** اور آتشزدگی پر قابو پانے تک **واٹر ٹینکرز اور امدادی عملہ جگہ پر موجود رہے گا**۔
—
💙 *شہری حفاظت اور ہنگامی خدمات کے لیے ہمارا ساتھ دیں:*
👉 [**hrnww.com/donate-us**](https://hrnww.com/donate-us)


