اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی چھوڑ کر مستقل بنیادوں پر اسلام آباد منتقل ہوگئے ہیں۔ نئی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم اس کے لیے سب سے بنیادی عنصر تسلسل ہے۔
شاہد آفریدی نے تصدیق کی کہ وہ چند ذاتی وجوہات کے باعث کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوئے ہیں۔ سیاست میں شمولیت سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنی چاہیے، جبکہ چیف جسٹس، آرمی چیف اور دیگر اہم آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کو بھی اپنی مقررہ مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے انہیں دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، اور اب خواہش ہے کہ وہ ملک اور کرکٹ کو کچھ واپس لوٹا سکیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش بھی کی گئی،


