لاکھوں کارکنان یکم مئی کو اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔ امیر ٹی ایل پی ضلع لاہور

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) – تحریک لبیک پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ امیر ضلع لاہور عثمان مظفر نقشبندی کی زیر صدارت پی پی امراء اور مختلف ونگز کے ذمہ داران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مارچ کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان مظفر نقشبندی نے تمام ونگز کو ہدایت دی ہے کہ ہر گلی، ہر محلے اور ہر حلقے میں لبیک یا اقصیٰ کا پیغام پہنچایا جائے اور عوام کو بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت کے لیے متحرک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے لاکھوں کارکنان ان شاء اللہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی کا دن فلسطین سے وفا کا دن ہوگا۔ یہ مارچ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ پاکستانی قوم قبلہ اول کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ کسی بھی قیمت پر فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

امریکہ جو خود کو انسانی حقوق کا چیمپئن کہتا ہے، آج اسرائیلی درندگی کی کھلی حمایت کر کے انسانیت کے تمام دعوؤں کو خاک میں ملا چکا ہے۔ مظلوموں کے خون کے سوداگر بننے والوں کو اب دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔ تحریک لبیک پاکستان امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے یہ واضح پیغام دے رہی ہے کہ قبلہ اول کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے۔

عثمان مظفر نقشبندی نے کارکنان سے کہا کہ ہم ہر میدان میں امریکہ اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے قومی ادارے قبلہ اول کے دفاع میں امت مسلمہ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا امریکی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کی تیاریوں کو مکمل کرنے کے لیے پورے ضلع میں بھرپور جذبے کے ساتھ کام ہو رہا ہے اور عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ یکم مئی کا دن فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا ایک تاریخی دن ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں