58

غیرقانونی و نامناسب مواد کے خلاف پی ٹی اے کی کارروائی، فیس بک اور ٹک ٹاک پر زیادہ بلاکنگ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی اور نامناسب مواد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے متعلق عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس کے مطابق فیس بک اور ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ مواد بلاک کیا گیا۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک پر 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد لنکس کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 97 ہزار لنکس بلاک کیے گئے۔ انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک کیے گئے، جن میں سے 38 ہزار بند کر دیے گئے، جبکہ انسٹاگرام پر بلاکنگ کی شرح 87 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد غیرقانونی مواد کے لنکس چیک کیے گئے، جن میں سے 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد ویڈیوز کے لنکس بلاک کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں