62

سینیٹ میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سینیٹ کے اجلاس میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔ نوٹس سینیٹر فلک ناز نے پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ یہ معاملہ والدین کے لیے شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ بچوں کے سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے معاشرے میں متعدد سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں، اس لیے حکومت اور والدین کو مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا کیونکہ یہ صرف انفرادی نہیں بلکہ ایک قومی مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ مشترکہ نوعیت کا معاملہ ہے جس پر سنجیدہ غور کی ضرورت ہے، لہٰذا اسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ انہوں نے خصوصی کمیٹی بنانے کی تجویز کی بھی حمایت کی اور کہا کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے مل کر قابلِ عمل حل تجویز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں