64

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، ایک ہفتے میں 0.25 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.25 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 3.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

مہنگائی میں اضافہ کرنے والی اشیاء میں ٹماٹر فی کلو 18 روپے، گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 76.78 روپے اور انڈے فی درجن 7 روپے مہنگے ہوئے۔ گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر 240.59 روپے مہنگا ہوا۔ علاوہ ازیں، جلانے کی لکڑی، چینی اور بچوں کے دودھ کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔

دوسری جانب مہنگائی میں کمی آنے والی اشیاء میں آلو اور پیاز فی کلو 3 روپے، چکن فی کلو 7.44 روپے سستا ہوا۔ اس کے علاوہ نمک، گڑ، چاول اور دالیں (ماش اور مسور) کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے کہا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ میں یہ توازن معاشی حالات اور مارکیٹ میں رسد و طلب کی بنیاد پر معمول کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں