کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، ایک ہلاک، 12 زخمی

وندر(ایچ آراین ڈبلیو)وندر نکہ کھارڑی کے آدم کھنڈ مین قومی شاہراہ وندر پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او وندر موقع پر موجود تھے اور فوری طور پر امدادی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ایچ آر سی وندر ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے چھ کو کراچی حب ریفر کیا گیا ہے، جن میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران وندر ہسپتال میں ایمبولینس کی کمی اور ناقص سہولیات کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو منتقل کرنے کے باوجود ہسپتال میں مناسب سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وندر ہسپتال میں ایمبولینس اور ہنگامی طبی سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات میں فوری امداد ممکن ہو سکے۔

حادثے کے باعث مین قومی شاہراہ وندر ایک طرف سے آمد و رفت کے لیے معطل رہی، جس کے نتیجے میں شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس نے راستے کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کی فوری منتقلی میں مصروف رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں