بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)سیکیورٹی فورسز نے 13 اور 14 جنوری کو خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرم میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج مارے گئے۔
ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع کرم میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 خوارج کو مؤثر کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی ممکنہ طور پر موجود بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔


