کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے شہر میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے زیرِ اثر سندھ کے مختلف اضلاع سمیت کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے اس سلسلے کے دوران شہر کے بعض علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق متوقع بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو جائے گا، وہیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔


