ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی زیرِ صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت ضلع میں جاری تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل، اعلیٰ تعمیراتی معیار اور مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو پائیدار اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس میں ایکسیئن ہائی وے ہاشم شہزاد، ایکسیئن بلڈنگ مظہر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ عمران علی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ نے ضلع میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں درگاہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے توسیعی منصوبے، ٹی بی ہسپتال کی نئی عمارت، پاکپتن جمنیزیم، سلاٹر ہاؤس، ریسکیو 1122 اسٹیشن، پرانا تھانہ کی تعمیرِ نو، مریم نواز ہیلتھ کلینکس، وزیرِ اعلیٰ کے مسنگ فیسلٹیز پروگرام کے تحت سکولوں میں نئے کلاس رومز، ساہیوال-بہاولنگر کارپٹ روڈ، سپیشل ایجوکیشن سکول، پیرا فورس اسٹیشن کی نئی عمارت اور ضلع کی مجموعی خوبصورتی میں اضافے کے دیگر منصوبے شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور معیار اور شفافیت کے تمام اصولوں کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں