گیس سلنڈر لیکج سے دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)گاوں 2 ای بی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دھماکہ اور آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا، جس سے ہنستا بستا گھر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں ماں اور اس کی دو کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھیں، جبکہ شوہر بھی شدید جھلسنے کے بعد لاہور جنا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اس کے بعد زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور ایک اور زخمی بھی جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد چار ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں گیس سلنڈر سے چولہا جلانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں