لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش، تیمورجھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
پنجاب فارنزک لیبارٹری نے پشاورپولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا اور متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے -!!!’
72


