کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں شہریوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے نئی پائپ لائن کو موجودہ نظام سے منسلک کرنے کا منصوبہ اب عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق، نئی لائن کے انٹرکنکشن اور جدید کنٹرول والوز کی تنصیبات کے اہم مراحل تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور گزشتہ شب بھی تعمیراتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شہر کو مستحکم، مؤثر اور بہتر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نئی پائپ لائن پر 24 گھنٹے بلا تعطل کام کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے کراچی کے واٹر سپلائی نیٹ ورک میں نمایاں بہتری آئے گی اور پانی کی تقسیم کا نظام مزید فعال ہو سکے گا۔


