کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےاپناوعدہ پوراکردیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو پہلے ہی قانونی وآئینی سرگرمیوں کی اجازت سے آگاہ کردیا تھا، این او سی کے اجرا کیلئے کچھ طریقہ کار ہوتے ہیں جن پر عملدرآمد میں وقت لگتا ہے، پی ٹی آئی سندھ میں اپنی سیاسی سرگرمیاں کرسکتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو این اوسی میں درج تمام شرائط و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا، سندھ حکومت قانون کے دائرے میں تمام جماعتوں کو سرگرمیوں کی اجازت دیتی ہے۔
سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کرنے کی باضابطہ طور پر مشروط اجازت دے دی ہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کیلیے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی سندھ میں جلسہ کر سکتی ہے شرائط پر عملدرآمد لازمی کرنا ہوگا، وہ صوبے میں قانونی اور آئینی سیاسی سرگرمیاں کر سکتی ہے۔


