ایگریکلچر یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ ریپ اور بلیک میلنگ، ملزم گرفتار

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کی ایک نوجوان طالبہ کے ساتھ اس کے کلاس فیلو محمد فیضان ولد زبیر علی نے پیار کے جال میں پھنسا کر ریپ کر دیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے طالبہ کو اپنے فلیٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اور اس شیطانی عمل کی ویڈیوز خفیہ کیمروں سے ریکارڈ کر لیں۔ بعد ازاں، ملزم نے طالبہ کو بلیک میل کرنا شروع کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ اس کے پاس نہ آئی تو ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔

متاثرہ طالبہ کی شکایت پر تھانہ شمس کالونی، اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اور متاثرہ طالبہ کلاس فیلو تھے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور متاثرہ طالبہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں