94

4 روز کے لیے پانی کی فراہمی معطل، بعض علاقے متاثر ہوں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد میں کل سے 4 روز کے لیے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ای ایس ایس آئی پی کے تحت اولڈ پپری مین پر بچھائی گئی نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام کل سے شروع ہوگا اور منصوبے کی تکمیل 13 جنوری بروز منگل تک متوقع ہے۔

منصوبے کی تکمیل کے لیے اولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن کو 96 گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوگی۔ اس دوران ملیر، شاہ فیصل اور ماڈل زون ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

کام کے دوران لانڈھی اور شیرپاؤ میں ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے اور لائن کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ جدید والوز بھی نصب کیے جائیں گے۔

پرامانی پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث شہر کو یومیہ تقریباً 60 ملین گیلن پانی کی عارضی کمی کا سامنا ہوگا، تاہم مینٹیننس کے باوجود شہر کو مجموعی طور پر یومیہ تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں