پنجاب کے بلدیاتی قانون میں تبدیلی نہ ہوئی تو احتجاج کے تمام آپشن کھلے ہیں، جماعت اسلامی

حافظ آباد(ایچ آراین ڈبلیو) جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بلدیاتی قانون میں تبدیلی نہ ہوئی تو احتجاج کے تمام آپشن کھلے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب مولانا محمد جاوید قصوری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کا بلدیاتی قانون مسترد کرتے ہیں، اس میں میئر، چیئرمین اور کونسلرز کے اختیارات واضح نہیں۔

مولانا محمد جاوید قصوری نے کہا کہ میئر اور چیئرمین کے انتخابات عوامی ووٹ اور جماعتی بنیاد پر ہوں، بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی خود مختاری دی جائے، بلدیاتی ادارے مالی وسائل پیدا اور خرچ کرنے میں آزاد نہیں، بلدیات میں بیوروکریسی کا کردار محدود کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتظامی معاملات پر بھی حکومت قبضہ رکھنا چاہتی ہے، بلدیاتی قانون کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رکھی ہے جبکہ 15 جنوری سے اس پر ریفرنڈم کا فیصلہ کیا ہے، قانون میں تبدیلی نہ ہوئی تو احتجاج کے تمام آپشن کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں