وادی نیلم میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، برفباری میں نمایاں کمی

وادی نیلم(ایچ آراین ڈبلیو)وادی نیلم میں موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جہاں رواں سیزن کے دوران برفباری میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق بابون، لوات پتلیاں، دواریاں اور رتی گلی جیسے بالائی علاقوں میں اس سال صرف 2 سے 3 فٹ برفباری ہوئی، جبکہ ماضی میں یہی علاقے 5 سے 8 فٹ برف سے ڈھک جاتے تھے۔

ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی، غیر منصوبہ بند آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی توازن کی بگڑتی صورتحال موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں مستقبل میں آبی وسائل اور وادی کے قدرتی حسن پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں