میری ٹائم افیئرز محمد جنید انور نے فشنگ ٹیکنالوجی میوزیم اور ماہی دوست ایپ کا افتتاح کیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز محمد جنید انور نے میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام فشنگ ٹیکنالوجی میوزیم اور ماہی دوست ایپ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ اعلیٰ حکام، ماہرین اور ماہی گیر برادری کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے چیئرپرسن فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ادی فاطمہ مجید کو ماہی گیروں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جنید انور نے کہا کہ ماہی گیری کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت ہے اور فشنگ ٹیکنالوجی میوزیم اور ماہی دوست ایپ جیسے اقدامات ماہی گیروں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، جدید معلومات تک بروقت رسائی اور شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

چیئرپرسن فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ادی فاطمہ مجید نے یادگاری شیلڈ وصول کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جدید منصوبے براہِ راست ماہی گیر برادری کو فائدہ پہنچائیں گے، جس سے نہ صرف ان کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت میں ماہی گیری کے شعبے کا کردار بھی مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے حکومت کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس شعبے کی ترقی کے لیے ایسے ہی مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر منصور علی وسان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں