کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری حقوق تحریک کی سینیئر رہنما فرزانہ بلوچ، رخسانہ بلوچ، سمینہ بلوچ اور دیگر سینیئر رہنماؤں نے لیاری جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کی سینیئر اسٹاف شکیلہ قمر نے لیاری حقوق تحریک کی ٹیم کو مختلف شعبہ جات اور ڈاکٹروں سے ملاقات کروائی۔
شکیلہ قمر نے اپنے فرائض کی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کا اسٹاف اور ڈاکٹر مریضوں کے ساتھ بہترین سلوک کرتے ہیں، مریضوں کی مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتے ہیں اور اپنے فرض سے بخوبی واقف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کا پیشہ ہی خدمت کا دوسرا نام ہے اور ہسپتال میں ہر کام خدمت اور بھروسے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، سفارش یا اثرورسوخ کی بنیاد پر نہیں۔ یہ جائزہ خاص طور پر علاج معالجے کے معیار اور مریضوں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے لیا گیا تھا۔


