92

سہیل آفریدی کی کراچی آمد، پی ٹی آئی کو کہاں جلسے کی اجازت مل رہی ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنےکی اجازت دینے جارہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے وہ سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا لیکن قانون کی خلاف ورزی ہوں تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے ،جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے، کورنگی اور ساؤتھ میں بھی انھوں نے جلسے کی درخواست دی ہے کراچی میں جلسہ کیلئے پی ٹی آئی قانون کے مطابق بلکل اجازت دی جاسکتی ہے۔

وزیر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کو انھوں نے کورنگی کی سڑک پر جلسے کی اجازت مانگی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا سڑک پر جلسے سے مسائل ہونگے آپ کوئی اور جگہ لےلیں، پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے وہ ان کو دی جارہی ہے، سندھ حکومت پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنےکی اجازت دینے جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں