کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تمام ترقیاتی کام 100 دن میں مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں تمام ترقیاتی پروجیکٹ 100 دن میں مکمل کریں گے، 2026 ترقیاتی منصوبوں کا سال ہوگا۔
میئر کراچی نے کہا کہ ریڈ لائن کے کچھ فیز مارچ اور جولائی میں کھول دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے وسائل سے کراچی پر 46 ارب روپے خرچ کررہے ہیں، فنڈز موجود ہیں کام نہیں رکے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے اپنی کونسل سے اجازت لی اور اسکریپ سامان کو آکشن کرنے کا فیصلہ کیا، غیر استعمال شدہ چیزوں کو آکشن کرنے کے بعد 227 ملین جمع کیے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے ان پیسوں سے 5 بڑے ٹرک خریدیں گے، دو گاڑیاں ای این ایم، ایک ایک گاڑی انکروچمنٹ، پارکس اور ویٹرنری کو دیں گے۔


