106

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے خرید لی، حیدرآباد فرنچائز کا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے 185 کروڑ روپے میں خرید لی ہے، جبکہ نئی فرنچائز کے لیے حیدرآباد شہر کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور نے اس موقع پر کہا کہ ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ اسی شہر میں پلے بڑھے ہیں، اسی لیے ان کی خواہش تھی کہ ٹیم خریدنے کے بعد اسے حیدرآباد سے منسوب کیا جائے۔

فواد سرور کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے شائقینِ کرکٹ میں بے پناہ جذبہ موجود ہے اور نئی ٹیم کے قیام سے شہر میں کرکٹ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حیدرآباد کی ٹیم پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھا کر شہر اور ملک کا نام روشن کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ساتویں ٹیم کے شامل ہونے سے لیگ مزید دلچسپ ہو جائے گی اور شائقین کو زیادہ سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں